بدین میں مرغی فارمز میں مرغیوں میں رانی کھیت تیزی سے پھیلنے لگی

Badin Poultry

Badin Poultry

بدین (عمران عباس) بدین میں مرغی فارمز میں مرغیوں میں رانی کھیت تیزی سے پھیلنے لگی، رانی کھیت کے باعث مرغیاں بیمار ہوکر مرنے کا انکشاف، بیمار مرغیاں کراچی، حیدرآباد اور دیگر بڑے شہروں میں فروخت کیئے جانے کا بھی انکشاف۔ بدین اور گرد نواح کے علاقوں میں قائم مرغی فارمز میں رانی کھیت بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث مرغیوں کے ہلاک ہونے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق مرغی فارمز مالکان بیمار مرغیوں کی فروخت تاحال جاری رکھے ہوئے ہیں، بیمار مرغیوں کی ایک بڑی تعدار بدین سے کراچی، حیدرآباد اور دیگر بڑے شہروں میں فروخت کی جا رہی ہے، رانی کھیت کی روک تھام کے لیئے محکمہ اینمل ہسبینڈری اور مرغی فارم مالکان نے تاحال کسی قسم کے اقدامات نہیں کیئے ہیں۔۔