بدین میں بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کے معاملے پر پی پی پی کارکنوں اور حیسکو عملے میں ٹھن گئی

Badin

Badin

بدین (رپورٹ عمران عباس ) بدین میں بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کے معاملے پر پی پی پی کارکنوں اور حیسکو عملے میں ٹھن گئی،پی پی پی کے ضلعی جنرل سیکریٹری اور کارکنوں نے رشوت لینے اور صارفین کو بے جا تنگ کرنے پر چار حیسکو اہلکاروں وک پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس کی جانب سے حیسکو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر پی پی پی کا تھانہ کے سامنے ٹائر جلا کر احتجاج کیا جبکہ حیسکو اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے ضلع بھر کی بجلی منقطع کر دی۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا ب حیسکو اہلکاروں نے پی پی پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عزیز میمن اور اہل محلہ کی بجلی منقع کرتے ہوئے میٹر اتار لئے جس پہ پی پی پی رہنما اور حیسکو اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جس پرانہوں نے کارکنوں کے ہمراہ پکڑ کر چار ملازمین کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

جبکہ پولیس کی جانب سے حیسکو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج نہ کئے جانے کے خلاف پی پی پی کارکنوں نے تھانہ کے سامنے ٹائر جلا کر احتجاج کیا دوسری جانب حیسکو ملازمین کی جانب سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ضلع بھر کی بل منقطع کر دی گئی۔

ڈاکٹر عزیز میمن کا کہنا تحا کہ حیسکو اہلکاروں نے زبردستی ان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی اور اہل محلہ سے بیس ہزار رشوت لی جو برآمد کر کے انہیں پولیس کے حوالے کیا گیا جبکہ حیسکو کے ترجمان محمد صادق کا کہنا تھا کہ بجلی کے بقایا جات اور میٹر میں خرابی کے سبب میٹر اتارے گئے دونوں فریقین کی جانب سے احتجاج تاحال جاری ہے۔