بدین کی خبریں 14/10/2015

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) پیپلزپارٹی تحصیل بدین کا اجلاس، بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹکٹوں کا اعلان، پیپلز پارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکٹری ڈاکٹر عزیز میمن کے علاوہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رہنماﺅں تاج محمد ملاح ، حاجی ستارمیمن کے علاوہ دیگر رہنماﺅں نے بھی شرکت کی اس موقعے پر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے ضلع کاﺅنسلر، چیرمین اور نائب چیر مین کے امیدواروںمیں پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم پر ٹکٹیں دی گئیں، ٹکٹیں ملنے والے امیدواروںمیں یونین کاﺅنسل شہید رانی کے لیئے لیاقت چانڈیو، حنیف سبیرو، اشرف بجیر، یونین کاﺅنسل شہید دودو سومرو کے لیئے رفیق ملاح، اصغر چانگ، محمد ملاح، کڈھن شہر کے چار وارڈز کے لیئے جبار عارفانی، نور محمد ملاح، غلام حسین جمالی اور جھان خان چانڈیو کو پی پی کی ٹکٹیں دی گئیں۔

جبکہ ایک یونین کاﺅنسل چاکر پنھورپر فیصلہ نا ہونے پر اس کی ٹکٹیں روک دیں گئیں، اس موقع پرپیپلز پارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عزیز میمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی وہ اس بات پر ہی یقین رکھتی ہے، دوسری جانب یونین کاﺅنسل حاجی سومار ابڑو میں دیھ مرکھا جنرل میمبر کی سیٹ پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حامی امیدوار عبدالستار مردانی سامنے کھڑے ہونے والے دو امیدواروں کی جانب اس کے حق میں دستبردار ہونے کے باعث بنا مقابلے کامیاب ہوگیاجبکہ پیپلز پارٹی یوسی لواری شریف کے صدر علی محمد نھڑیو نے پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نا دینے کے خلاف سخت احتجاج کیا اور کہا کہ پوری زندگی پارٹی کے لیئے وقف کرنے کے باوجود پارٹی نے اس کو ٹکٹ نا دیکر اس کے ساتھ زیادتی کی ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو ٹکٹ دی گئی ہے جن لوگوں کا کبھی اس پارٹی سے کوئی تعلق ہی نہیں رہاانہوں نے احتجاجن فیصلہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سامنے کھڑے ہوئے والے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حامی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس بار ووٹ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حامی کو ہی دیں۔
………………………………
………………………………

بدین (عمران عباس) ایس ایس پی بدین کی ہدایات پر گذشتہ دو ہفتوں کے دوران ضلع بدین میں منشیات، نارکوٹیکس گھٹکے، مین پوری اور دیگر آرگنائز کرائم پر کنٹرول کرتے ہوے بدین پولیس نے 22ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی، ایس ایس پی بدین ابرار حسین نیکوکارا کی جانب سے کرائم پر کنٹرول کرتے ہوئے بدین پولیس نے ضلع بدین کے مختلف شہروں میں کاروائی کے دوران شراب بنانے کی چار بٹھیوںپر چھاپا مار کر ان میں موجود کچی شراب کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ گذشتہ دو ہفتوں کی کاروائی کے دوران 490 لیٹر کچی شراب، 330 گرام چرس، 700 گھٹکے، 360 مین پوری، 1000 گرام بھنگ، 09 وسکی کی بوتلیں برآمد کرکے اس کاروبار میں ملوث 22ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔