بدین کی خبریں 29/7/2017

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوباگو کی زیر صدارت دربار ھال میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں فیصلا کیا گیا کہ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے علاوہ دیگر سرکاری اداروں، راستوں اور گلیوں میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا، اے ڈی سی ٹنڈوباگو اشتیاق منگھی نے دربار ھال میں ضلع بھر سے آئے ہوئے افسران کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بدین کے دفاتر جس میں یونیورسٹیز، کالیجز، اسکولز، اسپتالوں کے علاوہ ضلع بھر کی مین شاراہوں پر مختلف پودوں کی پیوند کاری کی جائے، انہوں نے ھائی ویز کےانجینئر کو ھدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی مین شاراہوں کے علاوہ چھوٹے شہروں اور دیہاتوں کی جانب جانے والے راستوںپر بھی اس مہم کا آغاز کیا جائے، انہوں نے مزید کہا ڈی سی بدین شوکت حسین جوکھیو کی خصوصی ھدایات پر ضلع بدین میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے تاکے ملک میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے اور ضلع بدین کو خوبصورت بنایا جاسکے جبکہ یہ مہم دو ماہ تک جاری رہےگی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بدین بابر خان نظامانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمینٹ پروٹیکشن ایجنسی اعجاز اکبر جمالی، میڈم تنزیلا قمبرانی کے علاوہ ضلع بھر کے مختلف محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بدین(عمران عباس)سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی پر ملک بھر کی طرح ضلع بدین کے مختلف شہروںمیں مٹھایاں تقسیم اور نوافل ادا کیئے گئے، پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی تاحیات نااہلی اور دیگر اراکین اسیمبلی پر انکوائری کے فیصلے کے بعد ضلع بدین کی مختلف شہروں تلہار، گولارچی، ماتلی، ٹنڈباگو اوربدین میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بھگڑے ڈالے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، شاہنواز چوک پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شکرانے کے نوافل ادا کئے جبکہ پریس کلب کے سامنے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کے کارکنان کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حق اور سچ کی جیت ہوئی ہے، یہ شروعات ہے نئے پاکستان کی جس میں کرپشن کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہوگی،جبکہ دونوں جماعتوں کی جانب سے ایک بار پھر سے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے گئے۔۔۔۔۔