بدین پریس کلب کی جانب سے فہیم صدیقی پر تشدد کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا

Protest

Protest

بدین (عمران عباس) بدین پریس کلب کی جانب سے پاکستان کونسل آف پریس کلب کے مرکزی کوآرڈینیٹر اور صدر پریس کلب لاہور کے صدر ارشد انصاری کی اپیل پر کراچی کے سنیئر صحافی فہیم صدیقی پر تشدد کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔

بدین پریس کلب کے عہدیداروں اور سنئیر صحافیوں کی جانب سے کراچی کے سنئیر صحافی فہیم صدیقی پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گا اور پریس کلب پر سیاہ پرچم بھی لہریا گیا۔

بدین پریس کلب کے صدر تنویر آرائیں، سینئرصحافی عبدالمجید ملاح، عبداللطیف زرگر، مرتضیٰ میمن، شوکت میمن، دودو پنھور، اختر شاھ، عمران عباس، اشفاق میمن، محمد علی بلیدی، سانوں خاصخیلی، اور دیگر نے بازؤں میں سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔