بدین میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے متعارف کرائے جانے والی انٹرنیٹ سروسز میں مسلسل خرابیاں

بدین (عمران عباس) ضلع بدین میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے متعارف کرائے جانے والی انٹرنیٹ سروسز میں مسلسل خرابیاں، ایوو، کلاؤڈ، چارجی اور ڈی ایس ایل کے صارفین کو مسلسل پریشانی کا سامنا۔

ضلع بدین کے مرکزی شہروں گولاڑچی، تلہار، ٹنڈوباگو، ماتلی میں ڈی ایس ایل جب کہ بدین میں ڈی ایس ایل کے ساتھ ساتھ وائرلیس سروسز بھی شروع کی گئیں ہیں جن میں ایوو، چارجی، کلاؤڈ اور دیگر سروسز شامل ہیں گذشتہ ایک ماہ سے انٹرنیٹ صارفین کو مسلسل پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جب کے ان پروڈکٹ کو یہاں پر فروخت کرنے کی تو شاپ ہے پر ان پروڈکٹ میں شکایات کی صورت میں کوئی سروس سینٹر نہیں ہے۔

اگر پی ٹی سی ایل کی آفیس میں جاکر شکایات درج کروائی جاتی ہے تو صاف انکار کردیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پی ٹی سی ایل کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں،اگر ان ہیلپ لائن پر ربطہ کیا جاتاہے تو وہ ایک آپریٹرسے دوسرے آپریٹر دوسرے سے تیرے آپریٹر پرکے پاس کال ٹرانسفر کردیتے ہیں اور اس کال کے چارجز ہوتے ہیں جو زیادہ دیر مصروف رکھنے سے زیادہ پیسے چارج ہوتے ہیں،لیکن بات پھر گھوم کے وہیں پی ٹی سی ایل کی آفیس پر آجاتی ہے کہ ان سے رابطہ کریں، بدین میں یہ سروسز استعمال کرنے اولے کچھ صارفین سلیمان مندھرو، شوکت میمن،شاہد جوکھیو، واحد بخش چانڈیو، اشفاق، نوید، ستار، مدثر، علی، مظفر اور دیگر نے بدین پریس کلب پر آکر میڈیا کو بتایا کہ ان پروڈکٹ کے پیسے ایڈوانس میں کاٹ لیئے جاتے ہیں۔

جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ تین ماہ چار ماہ تک کے پیکیجز ہوتے ہیں لیکن سسٹم میں خرابی اور پی ٹی سی ایل والوں کی نااہلی کے باعث ہمارے کاروباراور انٹر نیٹ پر ہونے والے دیگرکاموں میں خلل پڑتا ہے جس کے باعث ہمیں باری نقصان اٹھانا پڑتا ہے، انہوں نے پی ٹی سی ایل کے حکام سے مطالبہ کیا کہ بدین میں سسٹم کی خرابی کو درست کرکے یہاں پر پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ کے پروڈکٹ کا شکایتی مرکز کھولا جائے تاکہ یہاں پر استعمال ہونے والی سروسز کی شکایت کے لیئے یہاں کی عوام کو خوار و پریشان نہ ہونا پڑے۔۔۔

Badin People

Badin People