بدین میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کے خلاف بیٹھے ہوئے متاثرین کو 13 روز گز گئے

Badin Conference

Badin Conference

بدین (عمران عباس) بدین میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کے خلاف بیٹھے ہوئے متاثرین کو 13 روز گز گئے مگر حکومت کے کان پر جوں تک نہیں سرکی، علاقہ مکین شدید اذیت سے دو چار ہیں ،

بدین کے ساحلی علاقے احمد راجو جہاں پر علاقہ مکین بنیادی سہولیات سے تو پہلے سے ہی محروم ہیں لیکن اب ان کے پاﺅں کے نیچے زمین بھی چھینی جارہی ہے ، سرکاری پلاٹوں پر عرصہ دراز سے بیٹھے علاقہ مکینوں کو بااثر افراد اسلحہ کے زور پر زمیں خالی کروا رہے ہیں لیکن حکومت ہے کہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا کہ ہماری زمینیں چک کی زمینیں ہیں جن کو سرکار فروخت نہیں کرسکتی لیکن محکمہ روینیومیں بیٹھے کالی بھیڑوں نے سرکاری زمینوں کے جھوٹے کاغذات بنا کر انہیں فروخت کردیا ہے اور اب ہمیں ان زمینوں سے بے دخل کرنے کے کوشش کی جارہی ہے ، احمد راجو اور نرڑی جھیل کے علاقہ مکینوں نے حکومت سندھ سے اپیل کہ ہمارے سرکاری زمینوں سے قبضہ خالی کرواکر ہیں ہمارا حق دیا جائے۔