بدین کی خبریں 6/9/2017

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین اور گردو نواح میں بارشوں کے بعد مویشوں میں بیماریوں نے جنم لے لیا، درگاہ ماولی کے علاقے میں ایک ہی باڑے میں تین گائے کے بچھڑے ایک ہی وقت میں حلاق، شہر کے نواحی علاقوں سے بھی جانوروں کے مرنے کی اطلاعات، ویٹرنری ڈاکٹر نے مرنے کی وجہ کھیتوں میں لگائے گئے اسپرے کو قرار دے دیا، شہر کے مرکز میں قائم ماولی درگاہ کے قریب ولی محمد خاصخیلی کے باڑے میں موجود تین گائے کے بچھڑے اچانک سے جاں بحق ہوگئے، باڑےمالک کے مطابق شہر لایا گیا چارہ کھانے کے بعد ان کی حالت اچانک سے خراب ہوگئی اور تینوں بچھڑے مرگئے جب کہ تین سے چار بچھڑوں کی حالت خراب ہے، واقع کی اطلاع ملتے ہی محکمہ اینیمل اینڈ ہسبینڈری کے ڈاکٹر دودو چانڈیو اپنی ٹیم کے ہمرا پہنچے اور مرے ہوئے گائے کے بچھڑوں کے سیمپل لیئے ، ڈاکٹر کے مطابق یہ کوئی وبائی مرض نہیں ہےلیکن بارشوں کے بعد کھیتوں میں جو اسپرے کیئے جارہےہیں اس کے بعد مویشیوں کا چارہ زہریلا بن جاتا ہے، دوسری جانب شہر کے نواحی علاقوں سے بھی مختلف جانوروں کے مرنےکے اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے باعث علاقہ مکین شدید خوف میں مبتلا ہیں کہ یہ کوئی وبائی مرض نا ہو جس کے باعث ان کو نقصان اٹھانا پڑ جائے۔۔

بدین (عمران عباس)نجی اسکول میںعید ملن پارٹی کا انعقاد، عید کی چھٹیوںکے بعد پہلے دن پر بچوں کے خوب ہلہ گلہ اور موج مستی بھی کی،کھیلے گئے میں جیتنے والوں کے درمیاں انعامات بھی تقسیم کیئے گئے، شاہ لطیف روڈ پرقائم ایک نجی اسکول میں عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد پہلے دن پر سب بچوں نے ملکر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا، سب بچے اپنے گھروں سے کھانے پینے کی اشیاءاپنے ساتھ لے آئے اور عید کے دن کے طور پر ان کو کھاکر خوب مزے بھی کیئے، طلباءو طالبات کے درمیاں مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی ہوئے جس میں جیتنے والے طالب علموں کے درمیاں اسکول پرنسپال سید طاہر احمد شاہ نے انعامات بھی تقسیم کیئے اس موقع پر پرنسپال کا کہنا تھا ایسے پروگراموں کے انعقاد سے بچوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی نشونماءبھی ہوتی ہے اور پھر یہی بچے آگے جاکر ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں۔۔۔۔