بدین : فرقہ واریت اور مذہبی انتہا پسندوں کو امن کا پیغام دیتے ہوئے ریلی نکالی گئی

Badin Soofi Faqeer

Badin Soofi Faqeer

بدین (عمران عباس) ضلع بدین کے شہر گلاب لغاری سے فرقہ واریت اور مذہبی انتہا پسندوں کو امن کا پیغام دیتے ہوئے صوفی فقیروں نے امن و محبت کے گیت گا کر ریلی نکالی اور رقص کیا۔

ملک بھر میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف ضلع بدین کے ایک چھوٹے سے قصبے گلاب لغاری کے مقامی صوفی فقیر امن و محبت کا پیغام لیکر سڑک پہ آگئے صوفی فقیروں نے ٹنڈو غلام علی ٹنڈو الہیار روڈ پہ کشت کیا اور پیار محبت اور امن و بھائی چارے کے گیت گائے دوران گشت گیت گاتے ہوئے والہانہ انداز میں مخصوص رقص بھی کرتے رہے۔۔۔