بدین شہر کی مشہور درگاہ شاہ قادری کے قریب سے بھیل برادری کی نوجوان لڑکی کو اغواہ کرلیا

kidnapping

kidnapping

بدین (عمران عباس) بدین شہر کی مشہور درگاہ شاہ قادری کے قریب سے بھیل برادری کی نوجوان لڑکی کو اغواہ کرلیا گیا، رشیداروں کی جانب سے سٹی تھانے پر فوری اطلاع کرنے کے باوجود پولیس خاموش۔۔

بدین کے وارڈ نمبر 4 کے رہائشی بھیل برادری سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی میرا شہر میں چھوڑیاں بیچ کر اپنے بھائیوں کے ہمراء واپس اپنے گھر کی طرف جارہی تھی کہ درگاہ شاہ قادری کے نزدیک پہنچی تو ایک ٹیوٹا کرولا کار میں سوار تین نامعلوم افراد نے سخت تشدد کا نشانا بنانے کے بعد زبردستی کار میں بٹھاکر اپنے ساتھ لے گئے، اس سلسلے میں نوجوان لڑکی کے باپ سکھیو بھیل نے بتایا کہ میری لڑکی روزانہ شہر میں چھوڑیاں اور دیگر سامان بیچنے جایا کرتی تھی اور شام سے پہلے واپس اپنے گھر لوٹ آتی تھی تو تین نامعلوم افراد اس کو اغواہ کرکے لے گئے۔۔

جس کی اطلاع اس کے ساتھ موجود اس کے بھائیوں نے دی، انہوں نے بتایا کہ اس واقع کی اطلاع دینے جب ہم سٹی تھانے پہنچے تو وہاں پر موجود انچارچ برھان دل نے یہ کہہ کر واپس روانہ کردیا کہ پہلے آپ اسے ڈھونڈے بعد میں یہاں آئیں جس کے بعد ہم ایس پی آفیس گئے جہاں پر بھی ہمیں کوئی افسر نہیں ملا، انہوں نے کہا کہ ہمیں بدین شہر میں رکشہ چلانے والے ندیم میمن اور اس کے ساتھی پر شک ہے انہوں نے ڈی آئی جی، ایس ایس پی بدین اور دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ ہماری بیٹی کو فوری بازیاب کرایا جائے اور ملوث لوگوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔۔۔