بدین میں نقلی کولڈ ڈرنگ اور پینے کے پانی کا کاروبار عروج پر

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین میں نقلی کولڈ ڈرنگ اور پینے کے پانی کا کاروبار عروج پر، اصلی چیز کے بدلے میں نقلی چیز فروخت کرکے لوگوں کو لوٹا جارہا ہے، حکومت سے فوری اقدامات اٹھانے کی اپیل۔

ضلع بدین کے مختلف شہروں ماتلی، تلہار، ٹنڈو باگو، گولاڑچی سمیت بدین شہر میں تاجروں کی جانب سے نقلی کولڈ ڈرنکس اور پینے کے پانی کا کاروبار کرکے دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے ، شہر کے مختلف دکانوں پر کھلے عام فروخت ہونے والی اس بوتلوں میں میٹھے پانی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہوتا جبکہ کہ ان کے نام اصلی پروڈکٹ پر رکھے گئے ہیں۔

شہر کے مختلف دکانوں پر رکھے ہوئے فریج، ڈیپ فریز اور کولروں میں ان کو ٹھنڈا کرکے فروخت کیا جا رہا ہے جب کی ان پروڈکٹ کی قیمت اصلی پروڈکٹ والی لے جاتی ہے ، شہر میں چلنے والے اس کاروبار پر بدین انتظامیہ مکمل طور پر خاموش ہے ، دوسری جانب ان کو پینے کے بعد لوگوں کے اندر پیٹ کی بیماریاں جنم لیتی ہیں،شہریوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ نقلی کاروبار میں ملوث جرائم پیشہ افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور شہریوں کو ٹھگنے سے بچایا جائے۔