بدین کے 14 وارڈ پر پیپلزپارٹی اور مرزا گروپ کے امیدوروں میں کانٹے کا مقابلہ ہوا

Municipal Election

Municipal Election

بدین (عمران عباس) بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں آنے والے نتائج کے مطابق ضلع بدین میں ذوالفقار مرزا نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر 34 نشتیں حاصل کر کے پہلی پوزیشن، پیپلز پارٹی نے 30 نشتیں لے کر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

میونسپل کمیٹی بدین کے 14وارڈ پر پیپلزپارٹی اور مرزا گروپ کے امیدوروں میں کانٹے کا مقابلہ ہوا جس کے بعد وارڈ نمبر ایک سے مرزا گروپ کے عیسیٰ ملاح نے پیپلز پارٹی کے اسلم سومرو کو شکست دے دی ، وارڈ نمبر دو میں مرزا گروپ کے عمران سومرو نے پیپلز پارٹی کے بندے لغاری کو ، وارڈ نمبر تین پر مرزا گروپ کے رفیق بھٹی نے پیپلزپارٹی کے کریم بخش ملاح کو، وارڈ نمبر چار پر مرزا گروپ کے غلام حسین سومرونے پیپلز پارٹی کے حاجی رفیق ملاح کو، وارڈ نمبر پانچ پرمرزا گروپ کے گلزار میمن نے پیپلز پارٹی کے اسماعیل راہموں کو،وارڈ نمبر چھ پر مرزا گروپ کے محمد ابراہیم سومرو نے پیپلز پارٹی کے محمد یعقوب سومروکو، وارڈ نمبر سات پر مرزا گروپ کے رحیم کھٹی نے پیپلز پارٹی کے نادر میمن کو، وارڈ نمبر آٹھ پرمرزا گروپ کے اعجاز خواجہ نے پیپلز پارٹی کے طارق ملاح کو ، وارڈ نمبر نو پرمرزا گروپ کے فتح محمد گوپانگ نے پیپلز پارٹی کے انور کمہارکو ، وارڈ نمبر دس پر مرزا گروپ کے یعقوب سومرونے پیپلز پارٹی کے غلام نبی ملاح کو، وارڈ نمبر گیارہ پر مرزا گروپ کے طارق عزیز میمن نے پیپلز پارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عزیز میمن کو، وارڈ نمبر بارہ پر مرزا گروپ کے ریاض طاہرانی نے پیپلزپارٹی کے علی اکبر میمن کو، وارڈ نمبر تیرہ پر مرزا گروپ کے شاہد آفریدی نے پیپلز پارٹی کے ماسٹر نور محمد ملاح کو ، وارڈ نمبر چودہ پر مرزا گروپ کے لونگ خاصخیلی نے پیپلز پارٹی کے عبدالستار چانگ کو شکست دے دی، اس کے علاوہ ٹاﺅن کمیٹی راجو خانانی کے چار وارڈ پیپلز پارٹی نے جیت لیئے، ٹاﺅں کمیٹی ٹنڈوباگو میں پانچ پر مرزا گروپ کے امیدواروں جبکہ دو پر پی پی ایک فنکشنل اور ایک آزاد امیدوار نے جیت لی، ٹاﺅں کمیٹی پنگریو پر تینوں سیٹیں مرزا گروپ کے امیدواروں نے جیت لیں، اس کے علاوہ ٹاﺅں کمیٹی ٹنڈو غلامی علی میں نو وارڈز پر بنا مقابلہ آزاد امیدوا آگئے۔

جنہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، ٹاﺅں کمیٹی نندو شہر کے دونوں وارڈز مرزا گروپ نے ، ٹاﺅں کمیٹی گولاڑچی کے چھ وارڈز میں سے پانچ مرزا اور ان کے اتحادیوں نے جبکہ ایک پر پیپلز پارٹی کے امیدوار نے جیتی، ٹاﺅں کمیٹی کڈھن کے چاروں وارڈز بھی پیپلز پارٹی کے حصے میں آگئے،۔۔۔