آل روینیو سندھ ایمپلائیز ایسوسیئشن ضلع بدین کی ساتویں دن بھی قلم چھوڑ ہڑتال جاری

Strike

Strike

بدین (عمران عباس) آل روینیو سندھ ایمپلائیز ایسوسیئشن ضلع بدین کی ساتویں دن بھی قلم چھوڑ ہڑتال جاری، ڈی سی بدین کی جانب سے ملازمین سے غیر اخلاقی رویہ رکھنے۔

گالیاں دینگے اور جائز مطالبات تسلیم نا کرنے کے خلاف ضلع بدین کے رہنماء محرم پتافی، غلام قادر جمالی، محمد عثمان رستمانی، الھبچایو قمبرانی، ذوالفقار میمن، نجم الدین بھرگڑی، غلام نبی شاھ، حاجی سائین بخش لغاری، علی نواز سموں، امتیاز مغل، اعجاز نظامانی اور دیگر کی سربراھی میں ضلع بدین کی مختیار کار آفیس، اسسٹنٹ کمنشنرآفیس اور ضلع بھر کی آفیسں مکمل بند رہیں۔

احتجاج میں دیگر ڈپارٹمنٹ کے تنظیمی رہنماء بھی شریک ہوئے، رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ڈی بدین نے ہمارے جائز مطالبات ماننے سے انکار کردیا ہے اور جس کے بعد ہم اپنے احتجاج کادائرہ ڈویزن تک بڑھائیں گے۔