بدین سندھ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے بدین میں جاری فیسٹول میں ضلع بھر کے طالب علموں نے حصہ لیا

Badin Sporst News

Badin Sporst News

بدین (عمران عباس) بدین سندھ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے بدین میں جاری فیسٹول میں ضلع بھر کے طالب علموں نے حصہ لیا، تھرو بال ، ٹگ آف وار اور کراٹے کے مقابلوں نے شائقین کے من مول لیئے ، جیتے والوں کو انعامات بھی دیئے گئے۔

بدین میں جاری سندھ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے اسپورٹس فیسٹول میں ضلع بھر کے اسکولوں کے طلباءو طالبات نے حصہ لیا، بدین کے گرلز ھائی اسکول میں ہونے والے کھیلوں تھرو بال میں ماتلی گرلز ھائی اسکول کی طالبات نے لواری گرلز ھائی اسکول کی طالبات کو شکست دی جبکہ ٹگ آف وار کے مقابلے میں بدین گرلز ھائی اسکول کی طالبات نے تلہار گرلز ھائی اسکول کی طالبات کو شکست دے کر جیت اپنے نام کردی ،دوسری جانب بدین کے شہر کھوسکی میں طلباءکے درمیاں کراٹے کے مقابلے ہوئے جس میں شاندار پرفارمز پر شائقین نے خوب داد بھی دی، اس موقع پر مہمان خاص ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نجف اقبال، ڈی او ایجوکیشن ممتاز نوتکانی نے جیتے والے طالب علموں میں انعامات بھی تقسیم کیئے جبکہ اس پروگرام کو آرگنائز کرنے میں میر محمد کھوسہ، عامر خان اور ناصر علی نے اپنی خدمات سرانجام دیں۔