بدین میں آوارہ کتوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ

Dog Killing Campaigns

Dog Killing Campaigns

بدین (عمران عباس) بدین میں آوارہ کتوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کے بعد میونسپل کمیٹی کی جانب سے بدین اور گرد نواح میں کتا مار مہم کا آغاز کر دیا گیا، آئے دن آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعیات میں اضافہ ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے میونسپل انتظامیہ کو شکایات کی گئیں جس کے بعد میونسپل کمیٹی میں سینٹری انچارج غلام مصطفیٰ خاصخیلی کی سربراہی میں بدین شہر اور گردو نواح میں کتا مار مہم کا آغاز کرنے کے بعد پہلے دن ایک سو سے زائد آوارہ کتوں کو زہر دیکر ماردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں سینٹری انسپیکٹر غلام مصطفیٰ عرف پپو خاصخیلی کا کہنا ہے کہ بدین شہر میں کتا مار مہم آوارہ کتوں کے خاتمے تک جاری رہے گی، آوارہ کتے شہریوں کو تنگ کرتے ہیں اور ان پھیلنے والے وبائی امراض سے شہری بھی بڑی تعداد میں متاثر ہو رہے ہیں جلد شہر میں موجود بیمار اور آوارہ کتوں کا خاتمہ کردیا جائے گا۔