بدین کے باغ محلہ میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف گرمی سے بلبلاتے مرد اور خواتین سڑکوں پر آگئے

Badin Protest

Badin Protest

بدین (عمران عباس) بدین کے باغ محلہ میں گذشتہ دو دنوں سے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف گرمی سے بلبلاتے مرد اور خواتین سڑکوں پر آگئے، حیسکو عملداروں کے خلاف شدید نعرے بازی ٹائر نظر آتش۔

بدین میں حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں مسلسل اضافے کے بعد باغ محلہ کے مکینوں نے تنگ آکر احتجاج کرکے ٹائر جلا کر بدین حیدرآباد روڈ بند کردیا، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو دنوں سے ٹرانسفامر خراب ہے جبکہ حیسکو والے ٹرانسفارمر کو تبدیل کرنے کے لیئے بیس ہزار رشوت طلب کررہے ہیں۔

جبکہ دو دنوں سے لائٹ نا ہونے کے باعث انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، احتجاجی مظاہرے میں شریک لوگوں نے واپڈ کے خلاف سخت نعریبازی بھی کی اور گرمی سے بلبلاتے ہوئے مرد خواتین اور بچے بھی سڑکوں پر نکل آئے، تین گھنٹے تک دھرنا دیکر بدین حیدرآباد روڈ بند کردیا۔