بدین اور گردو نواح میں منشیات کے کاروبار کی روک تھام کے لیئے پولیس کی بڑی کاروائی

Badin News

Badin News

بدین (عمران عباس) بدین اور گردو نواح میں منشیات کے کاروبار کی روک تھام کے لیئے پولیس کی بڑی کاروائی، نواحی گاﺅں سے 2100 لیٹر کچی شراب برآمد کرلی گئی، جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔

ضلع بدین میں منشیات کا کاروبار عام ہوچکا ہے جس کی روک تھام کے لیئے پولیس سرگرم دکھائی دیتی ہے ،بدین کے نواحی گاﺅں راجو جمالی میں خفیہ اطلاع پر بدین میں نئے تعینات ہونے والے دبنگ ایس ایچ او محمد ابراھیم جتوئی نے بھاری نفری کے ساتھ کاروائی کرکے 2100سے زائد کچی شراب برآمد کرلی جبکہ شراب کے کاروبار میں ملوث جرائم پیشہ افراد موقع پر فرار ہوگئے، بدین پولیس کے ایس ایچ او محمد ابراھیم جتوئی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بدین شہر میں انہیں تعینات ہوئے کچھ ہی عرصہ ہوا ہے،

انہوں نے مزید بتایا کہ یہاں پر سب سے بڑا مسئلہ منشیات کے کاروبار کا ہے ، ابراھیم جتوئی نے بتایا کہ مجھے اطلاع ملی تھی کہ یہاں پر ایک گاﺅں میں دو قبیلے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں جہاں پر چھاپا مارکر بھاری مقدار میںکچی شراب قبضے میں لے لی ہے ،جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میں مقامی افراد اور سول سوسائیٹی سے بھی مسلسل رابطے میں ہوں جن کی نشاندھی پر پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچاﺅں گا اور بدین کو منشیات سے پاک کرکے دم لوں گا۔