بدین میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، سٹی تھانہ کے برابر سے وکیل کی موٹر سائیکل چوری، بدین شہر کے کچھی محلہ میں خواجہ آصم عباس گھر کے باہر سی ڈی موٹر سائیکل ماڈل 2009 نمبر HAA7821کھڑی کرکے گھر کے اندر گیا اور کچھ دیر بعد جب واپس باہر آیا تو اس کی موٹر سائیکل موجود نہیں تھی، جس کی این سی انہوں نے ماڈل تھانے میں درج کروادی، یاد رہے کہ جہاں سے موٹر سائیل چوری ہوئی ہے ٹھیک اس کے برابر والی گلی میں سٹی تھانہ بھی موجود ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی شہر تلہار کے قریب دو روڈ حادثوں میں ایک شخص جان بحق دو زخمی، بدین حیدرآباد روڈ پر تلہار کے قریب آریسر بس اسٹاپ پر تیز رفتارکار نے موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے روڈ پرکھڑے ایک شخص حاجی صادق خاصخیلی کوکچل دیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا جس کو حیدرآباد منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس نے راستے میں دم توڑدیا، دوسری جانب اسی روڈ پر دو موٹر سائیکل سواروں 17سالا احسان خاصخیلی اور 20سالا لکھی خاصخیلی کو ایک کار نے ٹکر ماردی جس کے باعث وہ دونوںزخمی ہوگئے جن کو فوری طبی امداد کے لیئے بدین سول اسپتال لایا گیا جہاں پر حالت نازک ہونے کے باعث ان کو حیدرآبادکی اسپتال منتقل کیا گیا، دونوں واقعات میں ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔