بدین میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام بلبلا اٹھے

بدین (عمران عباس) بدین میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام بلبلا اٹھے، کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ شہری راتیں جاگ جاگ گذارنے پر مجبور ہوگئے، حیسکو انتظامیہ بے بس بدین شہر سمیت دیگر علاقہ جات میں آئے روز غیر اعلانیہ چودہ تا سولہ گھنٹہ تک لوڈ شنڈنگ جاری ہونے کے باعث عوام بلبلا اٹھے۔

کاروبار نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا لوڈشنڈنگ کے باعث فراہمی آب بھی متاثر، شہری راتیں جاگ جاگ کر گذارنے پر مجبور ہوگئے حیسکو انتظامیہ سے رابطہ پر بتایا کہ ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل رہی جبکہ بلاول پارک کے ٹرانسفارمر کو خراب ہوئے 48 گھنٹے گذرنے کے بعد علاقہ مکین، سلیم آرائین، عاشق خواجہ، بشیر عباسی، سعید آرائیں، فھیم خواجہ اور دیگرن نے شاہنواز چوک پر تین گھنٹہ دھرنا دیکر ربدین کراچی روڈ بند کردیا اور ٹائر جلائے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹے گذرجانے کے باوجود واپڈا والوں کی جانب سے ابھی تک کوئی نہیں پہنچا انہوں نے کہاکہ آئے دن بجلی کی لوڈشنڈنگ کی جا رہی ہے ایک دن دہاڑے کمانے والا مزدور طبقہ بھی پریشان ہوگیا اسکولز اور کالیجز میں پڑھنے والے اسٹوڈنٹ کو بھی پریشانی کا سامنہ کرنا پڑہ رہا ہے جس کے باعث لوگوں کو سڑکوں پر نکنا پڑا۔

Badin Wapda Against Protest

Badin Wapda Against Protest