بدین کے نواحی گاﺅں میں جعلی عامل نے ماں بیٹے کی جان لے لی

Badin Protest

Badin Protest

بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی گاﺅں میں جعلی عامل نے ماں بیٹے کی جان لے لی،عامل کے علم سے دو خواتین گزشتہ تین روز سے بے ہوش پڑی ہیں جن کی حالت بھی تشویشناک ہو گئی جبکہ صوورتحال کی سنگینی کے پیش نظر عامل موقع سے فرار ہو گیا۔

بدین کے نواحی گاﺅں گومدو کولہی کے مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ ایک ہفتے قبل ان کی ضعیف خاتون شریمتی امرو کی حالت بگڑنے پہ اسے علاج کے لئے جے کمار نامی عامل کے پاس لیجا یا گیا مگر دوران عمل وہ جاں بحق ہو گئی جس کی وفات کے دو روز بعد متوفیہ کی دو بیٹیاں شریمتی سیتا اور ماریا کی حالت خراب ہو گئی تو انکا بڑا بیٹا مولچند انہیں بھی عامل کے پاس لے گیا۔

مگر منتر پڑھنے کے دوران دونوں خواتین اور مولچند بے ہوش ہو گئے جو بعد ازاں منہ سے خون جاری ہونے کے سبب جاں بحق ہو گیا جبکہ دونون خواتین کو تاحال ہوش نہ آیا ہے اور انکی حالت بھی تشویشناک ہے انہوں نے عامل کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسکی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب رابطہ کرنے پر پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں واقعہ کا علم نہیں اور نہ ہی کسی نے ان سے رجوع کیا ہے تاہم اب اطلاع ملنے پہ تحقیقات کی جائیں گی۔۔۔