بدین کے واٹر سپلائی محلہ میں مدرسے میں زیر تعلیم بچے نے پھندا لگا کر مبینا خودکشی کرلی

Badin News

Badin News

بدین (عمران عباس) بدین کے واٹر سپلائی محلہ میں قائم مدرسے میں زیر تعلیم دس سالہ بچے نے گلے میں پھندا لگا کر مبینا خودکشی کرلی، والدکی جانب سے بچے کو قتل کرنے کا الزام۔

بدین کے واٹر سپلائی محلہ میں قائم مدرسے میں زیر تعلیم د س سالہ بچے نے گلے میں پھندا لگا کر مبینہ خود کشی کر لی مدرسہ انتظامیہ کے مطابق صبح کی اسمبلی میں طالبعلم بچہ ظفر غیر حاضر تھا جبکہ بعد ازاں دیگر طلبا نے انہیں اطلاع دی کہ بچے کی نعش باتھ روم میں لٹکی ہوئی ہے اور اسکے گلے میں اجرک کا پھندا ہے ،بچے کی خود کشی کی اطلاع پولیس اور ورثا کی دی گئی جس پہ پولیس نے وقوعہ پہ پہنچ کر نعش تحویل میں لے لی جبکہ اسے پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے ایس ایچ او ابراہیم جتوئی کا کہا ہے کہ خود کشی کی وجوہات کے تعین کے لئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے دوسری جانب متوفی بچے کے والد حیدر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسکے بیٹے نے کود کشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اسکے بیٹے کا خون رائیگاں نہیں جائے گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیتات کرائی جائیں۔