بدین کی خبریں 18/11/2015

Badin Currunt

Badin Currunt

بدین (عمران عباس) بدین میں ذوالفقار مرزا کے جلسہ کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک کارکن جان بحق جبکہ ایک کارکن کو شدید زخمی حالت میں کراچی سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ،ذولفقار مرزا کراچی کورٹ میں پیشی پر جانے کے باعث فوت ہونے والے کارکن کے جنازے میں شرکت نا کرسکے، گذشتہ روز ذوالفقار مرزا کا ڈپٹی کمشنر چوک پر جلسہ سننے کے لیے آنے والے دو جونوانوں کو بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان غلام مصطفیٰ انصاری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک اور نوجوان محمد امین انصاری جوکہ فوت ہونے والے کا قریبی رشتیدار بھی تھا جانبحق ہونے والے غلام مصطفیٰ انصاری کی جنازے نماز انصاری محلہ میں ادا کر دی گئی ہے، ذولفقار مرزا کراچی میں کورٹ کی پیشی پر جانے کے باعث جنازے میں شرکت نہیں کرسکے، جبکہ دیگر کارکنان نے جنازے میں بڑی تعداد میں شرکت کی ، جب کے متوفی کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں ہر آنکھ عشق بار ہے اور گھرمیں کہرام مچا ہوا ہے، علاقے کی فضا بھی سوگ وار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Badin Pir Pathan Press Confrance

Badin Pir Pathan Press Confrance

بدین (عمران عباس)ضلع بدین مین آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات مین الیکشن کمیشن کی جانب سے جن سرکاری عمارتوں میں جن میں سرکاری اسکول بھی شامل ہیں ان میں پولنگ اسٹیشن قائم کی گئیں ہیں ان عمارتوں میں سے بیشتر عمارتیں ایسی ہیں جو کہ ناکارہ ہوچکی ہیں اور ان اسکولوں کی عمارتوں کو محکمہ ایجوکیشن ورکس حکومت سندھ کی جانب سے بہت پہلے ہی خطرناک قرار دیئے جانے اور اسکولوں کی عمارتین کافی عرصہ قبل خالی کروائے جانیکے احکامات بھی جاری ہوچکے ہیں لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے ان احکامات کو نظر کردیاگیا ہے اور ان اسکولون کی خستہ حالی عمارتون مین پولنگ اسٹیشنس قائم کروا دیئے ہیںواضع رہے انتخابات کے دن پولینگ اسٹیشن میں بے انتہا رش ہوتی ہے جس کے باعث کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے جس مین انسانی جانین ضایع ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ ضلع بدین کی تحصیل گولاڑچی کی پولنگ اسٹیشن میں پرائمری اسکول کی عمارت میں تاحال گندا پانی کھڑا ہوا ہے جو کہ ضلع انتطامیہ کی نااہلی کا واضع ثبوت ہے باعث پولنگ اسٹیشن کی عمارت زیر آب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بدین (عمران عباس)بدین کے بزرگ سماجی رہنما اور پٹھان برادری کے سربراہ پیر پٹھان ولی محمد نے بدین کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے غیرت مند اور بہادر سپوت ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے امیدواروں کو ووٹ دے کر پاکستان اور سندھ دوستی کا ثابوت دیں. بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر پٹھان ولی محمد نے پوری قوم سے اپیل کرتے ہے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا ساتھ دینے عوام اور سندھ دشمن حکمرانوں کو شکست دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا آپ کا ووٹ صرف کونسلرز کے منتخب کرنے کے لئے نہی بلکہ قوم کی قسمت کے مفاد کے لئے ہونا چاہئے اور حق سچ کا ساتھ دینا ہو گا۔

Badin Poling Station

Badin Poling Station

آج شہید بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے قاتل اور دشمن ان کے نام پر ووٹ مانگ کر قوم کو بے وا قوف بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہید بی بی کے خون کا سودا کردیا گیا ہے اور جو شہید بی بی کے سچے ساتھی تھے ان کو پارٹی سے الگ کرکے اپنی پارٹی بنادی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ زرداری پارٹی آپ سے بی بی شہید کے نام پر ووٹ مانگے گی لیکن یہ پارٹی شہید بی بی کی پارٹی نہیں ہے بس اتنا یاد رکھئے گا۔۔