بغداد میں بم دھماکے اور خودکش حملوں میں 20 افراد ہلاک، 50 زخمی

Baghdad Blast

Baghdad Blast

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں خود کش حملوں اور بم دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ 50 زخمی ہوگئے۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں 3 بم دھماکوں کے دوران 20 افراد ہلاک جب کہ 50 کے قریب زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکا بغداد کے شمال میں ہوا جہاں کار میں نصب بم پھٹنے سے 12 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔

دوسرا دھماکا بغداد کے جنوب میں ہوا جہاں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار سرکاری عمارت کے باہر دھماکے سے اڑادی جس کے باعث 8 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے، تیسرا بم دھماکا بغداد کے علاقے صدر میں ہوا جہاں موٹرسائیکل پر موجود حملہ آور نے خود کو دھماکےسے اڑالیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی لیکن کارروائیوں میں داعش کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔