بغداد میں اسپینش فٹبال کلب پر داعش کا حملہ، 14 افراد ہلاک اور 28 زخمی

ISIS

ISIS

بغداد (جیوڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد میں اسپین کے فٹبال کلب رئیل میڈرڈ پر داعش کے حملے میں 14 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریبی علاقے میں اسپینش فٹبال کلب رئیل مڈرڈ کے فین کلب پر حملہ کرکے 14 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے کے نتیجے میں 28 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کلب میں رئیل میڈرڈ کے فین اسپینش کلب کے سابقہ میچز کی ویڈیوز دیکھنے میں مصروف تھے کہ اسی دوران داعش کے جنگجوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 14 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔