بغداد میں دو خودکش دھماکے ، 14 افراد ہلاک ، 33 زخمی

Suicide Bombers Attack

Suicide Bombers Attack

بغداد (جیوڈیسک) بغداد کے تجارتی علاقے میں دو خودکش بم دھماکوں میں 14 افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

عراقی حکام کے مطابق دونوں حملے پیدل خودکش بمباروں نے کیے جن کا ہدف پولیس اہل کار تھے ۔ پہلا حملہ بغداد کے علاقے باب الشرجی میں کیا گیا جس میں ایک پولیس افسر سمیت 9 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوئے۔

دوسرا حملہ اَل وَثبہ al-Wathba اسکوائر پر کیا گیا جس میں 5 افراد مارے گئے اور 12 زخمی ہوئے ۔ کسی تنظیم نے حملوں کی ذمےداری قبول نہیں کی۔