بیگ میں سپین اسمگل ہونے والا بچہ، کہانی کچھ اور وجہ کچھ اور نکلی

Child Bags Trafficking

Child Bags Trafficking

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) سپین رینجرز نے 9 مئی کو ایک 8 سالہ بچہ کو بیگ میں چھپا کر مراکش سے سپین میں سیوتا بارڈر کے مقام پر داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ جسے بعد میں بچوں کے مرکز میں بھیج دیا گیا تھا۔ اور بچہ کے والد اور بچہ کے ساتھ آنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

سپین میں گذشتہ 8 سال سے مقیم بچہ کے والد کو بچہ کو اس طرح اسمگل کرنے کی ضرورت پیش آنے کی وجہ مالی مشکلات بنیں ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ بچہ کو ری گروپاسیون دے فامیلیا کے ذریعہ سپین نہیں لیا پایا۔

اس سے قبل والد افریقی ملک ‘ کوستا دے مارفیل’ سے اپنی بیوی اور بیٹیوں کو لانے میں کامیاب ہو چکا تھا۔ لیکن بیٹے کو سپین لانے میں رکاوٹ کم آمدنی بن رہی تھی۔ بچہ کو عدالت کا حتمی فیصلہ آنے تک بچوں کے مرکز میں رکھا گیا ہے۔

جہاں مرکز کے انچارج ‘ پیدرو دیل کورال’ کے مطابق ‘ آبو’ نامی بچہ خوش و خرم ہے۔ بچہ کو سپین غیر قانونی طریقہ سے منتقل کرنے میں ایک بڑی وجہ اس کا میلیریا میں مبتلا ہونا بھی تھا۔ جس کے باعث اس کے والد کو با امر مجبوری یہ اقدام اٹھانا پڑا۔

Child Bags Trafficking

Child Bags Trafficking

Rayons-x

Rayons-x

Child Bags Trafficking

Child Bags Trafficking