بہاولنگر میں 2 منہ والے بھینس کے بچے کی پیدائش

buffalo

buffalo

بہاولنگر (جیوڈیسک) فقیر والی میں بھینس نے 2 منہ والے بچے کو جنم دیا جسے دیکھنے کے لئے لوگوں کی کثیر تعداد جمع ہوگئی۔ بہاولنگر کے علاقے فقیر والی کے نواحی گاؤں 123/6 آر كے رہائشی اشفاق كی بھینس نے 2 منہ والے بچے کو جنم دیا۔

جسے دیکھنے کے لئے قریبی اور دور دراز علاقوں سے لوگوں كی بڑی تعداد اشفاق احمد کے گھر پہنچ گئی، دو منہ والے بچے کی پیدائش پر جہاں لوگ حیران ہیں وہیں بھینس بھی اپنے بچے كے پاس جانے کے بجائے خوف کھارہی ہے۔