سانحہء بہاولپور ملکی تاریخ کا ایک ایسا المناک واقعہ ہے۔ چوہدری سلامت اللہ رکھا

Ch.Salamat Chairman Uc

Ch.Salamat Chairman Uc

میاں چنوں (بشارت شہزاد گل) سانحہء بہاولپور ملکی تاریخ کا ایک ایسا المناک واقعہ ہے جس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔ اس بڑے سانحہ میں جہاں سینکڑوں لوگ آگ کے وحشت ناک شعلوں کی نذر ہوکر زندگی کی بازی ہار گئے ہیں وہیں درجنوں کے حساب سے زخمی افراد مختلف ہسپتالوں میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں جس پر پورا ملک افسردہ ہے۔

ان خیالات کا اِظہار معروف مسیحی سیاسی و سماجی رہنما اور چئیرمین یونین کونسل 58 امرت نگر 133سولہ ایل چوہدری سلامت اللہ رکھا نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی قوم اس آزمائش کی گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے غم میں برابر کی شریک اور جاں بحق افراد کی مغفرت و زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہے۔اس موقع پر انہوں نے جاں بحق و زخمی افراد کے لئے حکومت کی طرف سے مالی امداد و دیگر اقدامات کو بھی سراہا۔