بہاولپور : غیرت کے نام پر دو افراد کو قتل کر دیا گیا

Bahawalpur

Bahawalpur

بہاولپور (جیوڈیسک) بہاولپور میں غیرت کے نام پر دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ نواحی علاقے ٹبہ بدر شیر میں ملزم محمد انور نے اپنے بھائی اقبال اور بھتیجی پر فائرنگ کردی جس سے دونوں جاں بحق ہو گئے۔

ملزم نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ اس کے بھائی نے اپنی بھتیجی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کر رکھے تھے جس کی وجہ سے اس نے دونوں کو قتل کیا۔

پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی ہیں۔