بہاولپور: پولیس وین پر فائرنگ سے زیرحراست 3 ملزمان ہلاک

Police Encounter

Police Encounter

بہاولپور(جیوڈیسک) بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، جس کے دوران حملہ آوروں کی فائرنگ سے زیر حراست 3ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں۔
.
پولیس کے مطابق بہاولپور کے نواحی علاقے چک 24 بی سی میں پولیس ڈکیتی کے 3 ملزموں کو چوری کی موٹر سائیکلیں برآمد ہونے جرم میں گرفتار کرکے لے جارہی تھی کہ راستے میں ملزمان کے 9ساتھیوں نے پولیس وین پر حملہ کردیا، جس سے ان کے زیرحراست تینوں ساتھی خطیب الرحمن، شفیق الرحمن اور عتیق الرحمن ہلاک ہوگئے۔

پولیس کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے اور ہلاک ہونے والے ملزمان ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔