بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے ہیٹ سٹروک متاثرین میں 5 لاکھ روپے فی خاندان تقسیم

Heat Stroke Affected Family

Heat Stroke Affected Family

کراچی (جیوڈیسک) بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے کراچی میں حالیہ گرمی کی لہر کے دوران ہیٹ سٹروک سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے 5 لاکھ روپے فی خاندان تک تقسیم کرنے کی تقریب گزشتہ روز وزیرِاعلیٰ سیکرٹریٹ کراچی میں منعقد کی گئی۔

اس موقع پر ٹمبر مارکیٹ آتشزدگی کے متاثرین میں بھی امدادی رقم تقسیم کی گئیں۔ بحریہ ٹاﺅن کے وائس چیف ایگزیکٹو (ساﺅتھ) زین ملک اور بحریہ ٹاﺅن ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم کے سربراہ بریگیڈئر (ر) طاہر بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متاثرین نے اس موقع پر بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی دعائیں دیں۔ بریگیڈئر (ر) طاہر بٹ نے کہا کہ بحریہ ٹاﺅن اہلیانِ وطن کی ہر مشکل کی گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔