بحریہ ٹاون اسکوائش چیمپئن شپ، ماریہ طور نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

Bahria Town, Squash Championship

Bahria Town, Squash Championship

اسلام آباد (جیوڈیسک) تھرڈ بحریہ ٹاون انٹرنیشنل اسکوائش ویمن چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مقابلے ختم ہو گئے ۔ پہلے کوارٹر فائنل میں مصر کی نادین شاہن اور انہی کی ہم وطن آمنہ یوسوی آمنے سامنے ہوئیں۔

آمنہ یوسوی نے یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے فتح سمیٹ کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ دوسرا کوارٹر فائنل میں پاکستان کی ماریہ طور اور لی کاژی کے درمیان زور کا جوڑ پڑا۔

سنسنی خیز مقابلے میں ماریہ طور نے لی کا ژی کو اسٹریٹ سٹ 6-11، 10-12، اور 9-11 سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنائی۔