باجوڑ ایجنسی میں دھماکا، بچہ جاں بحق ، 4 افراد زخمی

Bajaur Agency Blast

Bajaur Agency Blast

باجوڑ ایجنسی (جیوڈیسک) باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ارنگ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور تین بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگراہ منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔