باجوڑ ایجنسی : چارمنگ بابڑہ میں دھماکہ، تین افراد جاں بحق

Bajaur Agency Blast

Bajaur Agency Blast

باجوڑ ایجنسی (جیوڈیسک) چارمنگ بابڑہ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 3 مزدور جاں بحق جبکہ 25 افرارد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق مزدوروں کی گاڑی بابڑہ سے پاک افغان سرحدی علاقے سے گزر رہی تھی۔

حادثے کی اطلاع کے فوری بعد ریسکیو اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ریسکیو کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔