باجی راؤ مستانی میں شاندار کردار پر رنویر تمام ایوارڈ اپنے نام کرلیں گے، سوناکشی

Sonakshi

Sonakshi

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے فلم’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر رنویر سنگھ کی تمام ایوارڈ جیتنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

فلمساز سجنے لیلا بھنسالی کی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ باکس آفس پر کامیابی سے کمائی کررہی ہے وہیں دوسری جانب اسے بڑے بڑے اداکاروں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے تاہم اب بالی ووڈ کی دبنگ گرل نے فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ کے کئی فلمی ایوارڈ جیتنے کی پیش گوئی کی ہے۔

اداکارہ سوناکشی سنہا کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ رنویر سنگھ نے فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں بہت بہترین اداکاری کی ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے جب کہ مجھے امید ہے کہ فلم میں جاندار اداکاری کے باعث رنویر سنگھ تمام ایوارڈز اپنے نام کرلیں گے۔

واضح رہے کہ فلم’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں ادکار رنویر سنگھ، پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔