بکیرا شریف تھانے کی حدود سے غائب ہونیوالا میر حسن ماچھی کا بیٹا پیرولاشاری سے برآمد

Mir Hasan Machi Son

Mir Hasan Machi Son

تلہار: ڈیڈھ ماہ قبل بکیرا شریف تھانے کی حدود سے غائب ہونیوالا میر حسن ماچھی کا 12 سالہ بیٹا فیروز ماچھی تلہار کے قریب پیرولاشاری سے برآمد کرلیا گیا۔

تلہار پولیس کے مطابق میر حسن ماچھی نے بکیرا شریف تھانے میں اپنے بارہ سالہ لڑکے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی جس کو اسی گائوں کا ایک رہائشی فیروز لاشاری پیرولاشاری کی ایک ہوٹل پر ایک شخص کیساتھ بیٹھے ہوئے پہچان لیا جس نے لڑکے کو اغوا کیا تھا ۔

اس کا نام حسین شاہ بتایا جاتا ہے جو لڑکے سے گداگری کا کام کرواتا تھا اور مختلف جگہوں پر رہتے تھے جبکہ پولیس اور گائوں والے اغوا کار سمیت بچے کو تھانے لے آرہے تھے کہ حسین شاہ نے میرواہ کینال میں چھلانگ لگا دی دیہاتیوں اور پولیس کیجانب سے اغوا کنندگان کی تلاش کی جا رہی ہے جبکہ اغوا کار 50سالہ حسین شاھ کی لڑکے سے بدفعلی کی بھی اطلاعات ہیں پولیس نے بتایا کہ مذکورہ لڑکے کے ورثا اور بکیرا شریف تھانے کو اطلاع کردی گئی ہے۔