بلدیہ کراچی کا فوڈ ڈیپارٹمنٹ ناکام ہو گیا، عالم علی

Karachi

Karachi

کراچی : بلدیہ کراچی کا فوڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ناکام ہوگیا ہے جسکا ثبوت حکومتی سہولت کاروں کے باعث کراچی زہریلے دودھ، جعلی دوائیوں اور جعلی خوراک کا مرکز بنادیا گیا ہے۔

یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے شہریوں کے وفد سے دوران گفتگو کہی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے مختلف ڈبہ پیک ، ڈیری فارمز اور ریٹیلرز دودھ کی شکل میں زہر فروخت کررہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے مطابق ملک کے60فی صد شہری انتہائی مضر صحت دودھ استعمال کررہے ہیں۔ جس میں ڈٹرجنٹ پائوڈر، بلیچنگ پائوڈر، یوریا کھاد، بورک پائوڈر، فارملین کا استعمال کیا جارہا ہے۔ عالم علی نے کہا کہ میئر کراچی آئے دن فنڈز کا رونا روتے رہتے ہیں۔

اگر ایک دن زہریلے دودھ کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کروائیں تو نہ صرف کراچی کے شہری زہریلے دودھ کے استعمال سے بچ سکتے ہیں بلکہ بلدیہ کراچی کے اکائونٹ میں صرف ایک دن کی کاروائی کے نتیجے میں کروڑوں روپے جرمانے کی صورت میں وصول کیے جاسکتے ہیں۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت