بلدیہ کورنگی کی جانب سے یوم قائداعظم اور کرسمس کے انتظامات مکمل

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے ضلع بھر میں قائم مسیحی بستیوں اور گرجا گھروں کے اطراف بلدیاتی انتظامات مکمل کرلی ،یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا۔

مثالی انتظامات پر مسیحی عوام کو چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا سے اظہار تشکر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر 25دسمبر یوم قائد اعظم کے حوالے سے محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی کی جانب سے اسکولوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ کرسمس کے موقع پر ضلع کورنگی کی مسیحی بستیوں میں بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے تاکہ عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی یقینی بنا ئی جاسکے انہوں نے محکمہ انسداد تجاوزات سیل کو بھی ہدایت کی ہے کہ گرجا گھروں کے اطراف قائم تمام تر تجاوزات اور رکاوٹوں کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے شاہ فیصل زون میں ماڈل یوسی US-10میں 100روزہ عوامی خدمت مہم کے تحت گلیوں کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی چیئر مین عبدالباری اور بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی خدمات کے حوالے سے جاری انتظامات کو وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر سید نیئر رضا نے کہاکہ 100روزہ عوامی خدمت مہم کے دوران پہلے مرحلے میں ضلع کورنگی کے ہر زون میں ایک یونین کمیٹیز میں تعمیر و ترقی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کو یقینی بنا یا جارہا اور اس کے بعد بتدریج ضلع کورنگی کے ہر علاقے میں تعمیر و ترقی کا جال بچھا یا جائیگا اور عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے چھٹکار دلا نے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

پبلک ریلیشن آفسیر۔ شاہ فیصل بلدیہ کورنگی