بلدیہ کورنگی کا ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے شاہ فیصل زون میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

Extension Operation

Extension Operation

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پرضلع انتظامیہ کورنگی کے تعاون سے اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل ولی محمد بلوچ کی نگرانی میں محکمہ انسداد تجاوزات شاہ فیصل زون نے شاہ فیصل کالونی نمبر1اے ون چوک تا شمع شاپنگ سینٹر چوک تک سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم200سے زائد تجازوات و درجنوں غیر قانونی تعمیرات کاخاتمہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تجاوزات کے خلاف گرین آپریشن کے دوران شاہ فیصل کالونی کی شاہراہ اور فٹ پاتھ پر رکھے گئے ٹھیلے ،پتھارے ، موٹر گیراج کے باہر کھڑی ناکارہ گاڑیا ں،فٹ پاتھوں اور سروس روڈ ز پر دکانوں کے رکھے گئے جنرنیٹرز ہٹا دیئے گئے ۔تجاوزات کے خلاف آپریشن میں غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے تندرو،چبوترے توڑ دیئے گئے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہاکہ سرکاری آراضی پر قبضہ اور اس کے تجارتی استعمال کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی سڑکوں ،سرورس روڈز ،فٹ پاتھوںاور چورنگیوں و چوراہوں کے اطراف قائم تمام تجاوزات ،غیر قانونی طور پر قائم وہیکل اسٹینڈز کا فوری خاتمہ کرکے ٹریفک کی روانی اور عوامی آمد و رفت کے نظام کو بہتر بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ اور اس کی روک تھام کو یقینی بنا نے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے محکمہ انسداد تجاوزات کو متنبہ کیا کہ آئندہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے قیام پر متعلقہ ذمہ دران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔