بلدیہ کورنگی کا علاقائی خوبصورتی کے لئے گرین بیلٹس کو پھولوں سے مزین کرنے کا آغاز

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی ،تجاوزات اور وال چاکنگ کے خاتمے کے ساتھ علاقائی خوبصورتی کو اُجاگر کرنے کے لئے چورنگیوں ،چوراہوں اور گرین بیلٹس کی تزئن و آرائش کے حوالے سے انتظامات کا آغاز کردیا۔

ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن نے کہاکہ عوام تجاوزات وال چاکنگ کے خاتمے اور بیوٹیفکش مہم میں ہمارا ساتھ دیں ضلع کورنگی کو شہر کا مثالی ضلع بنا ئوں گی جہاں علاقائی سطح پر درپیش مسائل کا خاتمہ اور بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز پر میسر ہونگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن ،ڈائریکٹر پارکس جاوید اور دیگر کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں شاہ فیصل فلائی اوور کے ساتھ علاقائی خوبصورتی کے حوالے سے خوبصورت مونو منٹ کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ مونومنٹ کی تعمیر کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنا یا جائے انہوں نے ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر ضلع کورنگی کی حدود میں سرسبز ماحول کو عوامی تعاون کے ذریعے فروغ دیا جائے درختوں اور پودوں کو عوام کے ذریعے لگا یا جائے اور اس کی حفاظت اور آبیاری کا بھی انتظام کیا جائے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے اس موقع پر کہاکہ ضلع کورنگی کی تمام شاہراہوں پر بیوٹیفکش کو یقینی بنا نے کے لئے وال چاکنگ ،آوایزاں بینرز کا خاتمہ کیا جائے شاہراہوں کے اطراف اور سنٹرل آئی لینڈ کو سرسبز اور خوبصورت پھولوں سے مزین کیا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے عوام سے اپیل کی وہ علاقائی خوبصورتی کے قیام میں بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں۔

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi