بلدیہ ٹائون، چار دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

Terrorist Arrested

Terrorist Arrested

کراچی (جیوڈیسک) کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، بلدیہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا۔ بلدیہ سعید آباد میں پولیس نے چار دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی بلدیہ کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے چار کلو دھماکہ خیز مواد اور ایرانی ڈیزل برآمد ہوا ہے۔ دھماکہ خیز مواد بسوں کے مختلف حصوں میں چھپایا گیا تھا۔

پولیس کارروائی کے دوران دو مسافر بسیں بھی تحویل میں لی گئیں جنکی ٹینکی میں پوشیدہ طور پر ڈیزل سمگل کیا جارہا تھا۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کو گوادر سے واپسی پر گرفتار کرکے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔