ہمارے بلوچ بھائیوں کا قوم کے ساتھ شامل ہونا انتہائی خوش آئند بات ہے۔ قائم الدین دہپال

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) بلوچ کالعدم تحریک سے تعلق رکھنے والے 27 افراد نے وڈیرہ علی مراد عرف گل محمد کی سربراہی میں سبی اسکائوٹس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب میں ڈی آئی جی نصیر آباد ریجن قمعر، ڈسٹرکٹ چیئرمین سبی قائم الدین دہپال کے سامنے ہتھیار ڈال کر خود کو قومی دھارے میں شامل کرلیا اور حلف لیا کہ آئندہ وہ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہونگے او ر وہ ملک کیلئے کام کریں گے تقریب میں کمشنر سبی ڈیژن غلام علی بلوچ، بریگیڈیئر شہزاد احمد، کمانڈنٹ سبی اسکائوٹس کرنل احسن رضا زیدی، ڈی آئی جی سبی ریجن انتشار احمد، ڈی پی او محمد انور کھیتران ، کے علاوہ سو ل و فوجی افیسران بہت بڑی تعداد میں موجود تھے تقریب سے ڈی آئی جی نصیر آباد ریجن قمعر ڈسٹرکٹ چیئرمین قائم الدین دہپال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بلوچ بھائیوں کا قوم کے ساتھ شامل ہونا انتہائی خوش آئند بات ہے۔

ہم امید رکھتے ہیں کہ دوسرے ناراض بلوچ بھائی بھی قومی دھارے میں شامل ہونگے اس وقت ہم جس سمت جارہے ہیں یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ہمارے ساتھ ہمارے بلوچ بھائی اس قومی دھارے میں شامل ہوکر کوشاں ہیں جو آگے جاکر امن کو یقینی بنائیں گے اور یہ اس مر کی تصدیق ہے کہ ماضی میں گمراہ کن عناصر اور اس قسم کے دیگر عناصر ان کو غلط سمت پر لے جارہے تھے انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچ بھائیوں کا قومی دھارے میں شامل ہونا خوش آئند اقدام ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ دوسرے ناراض بلوچ بھائی بھی ہتھیار ڈال کر قومی دھار ے میں شامل ہو جائیں گے۔

اس موقع پر بلوچ کالعدم تحریک کے کمانڈر اختیار ،کریم خان ،وڈیرہ علی مراد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہاڑوں سے آکر خود کو ایف سی حوالے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ہم پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے ہم لوگوں نے مختلف قسم کی ملک دشمن سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانا ،ریلوے ٹریک ،بجلی کے ٹاورز کو نقصان پہنچانا فورسسز پر حملہ کرنے جیسی سرگرمیاں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہم جن سرداروں کیلئے کام کرتے تھے و ہ خود تو بیرون ملک جا کر بیٹھے ہیں اور ہم لوگوں کو آزاد بلوچستان کے خواب دکھا رہے ہیں ہم پہاڑوں پر در بدر کی زندگی گزاررہے تھے ہم لوگ اس زندگی سے تنگ آکر خود کو قومی دھارے میں شامل کر رہے ہیں۔