محب وطن بلوچ غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی کو مسترد کر رہے ہیں، ترجمان پاک فوج

Major General Asif Ghafoor

Major General Asif Ghafoor

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ محب وطن بلوچ غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی کو مسترد کر کے قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا گیا کہ بھٹکے ہوئے بلوچوں کی جانب سے خود احساسی سول ملٹری لیڈر شپ کی انتھک کوششوں کی کامیابی کی عکاس ہے۔

یاد رہے کہ آج ہی بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں ہونے والی ایک تقریب میں مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 300 فراریوں نے رضا کارانہ طور پر ہتھیار ڈالے تھے۔

کوئٹہ میں ہونے والی تقریب میں کالعدم تنظیموں کے 17 کمانڈروں نے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ محب وطن بلوچ غیرملکی اسپانسرڈ دہشتگردی کو مسترد کر کے رضا کارانہ طور پر قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں۔