بلوچستان میں را کے ایجنٹ کی گرفتاری، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

Pakistan Foreign Office

Pakistan Foreign Office

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کا بلوچستان میں را کے ایجنٹ کی گرفتاری پر بھارت سے شدید احتجاج، بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

بلوچستان سے بھارتی بحریہ کا حاضر سروس اور را کا ایجنٹ کلبھوشن یادیو گرفتار ، پاکستان کا بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں پر شدید احتجاج۔

بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا گیا، گوتم بمبا والے کو کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور پاکستان کے خلاف تخریبی کارروائیوں کے حوالہ سے آگاہ کیا گیا۔

پاکستان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی بلوچستان میں را کے ذریعہ دہشت گردی کی کارروائیوں کی جاتی رہیں۔ بھارت کی ان سرگرمیوں کے دستاویزی ثبوت اقوام متحدہ کو بھی فراہم کیے گئے ہیں۔