بلوچستان کابینہ کا اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ

Balochistan Assembly

Balochistan Assembly

کوئٹہ (جیوڈیسک) صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیر اطلاعات عبد الرحیم زیارتوال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔ کابینہ نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ رواں اجلاس میں اسپیکر جان محمد جمالی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے۔

کابینہ کے اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ صوبے میں جرائم کی سنگین واقعات میں 70 جبکہ امن وامان کی صورتحال میں 40 فیصد کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام پر 90 فیصد عملدرآمد ہو چکا ہے۔