بلوچستان کے معاملے میں کچھ خامیاں وفاق میں اور کچھ ہماری ہیں: عبدالمالک بلوچ

Abdul Malik Baloch

Abdul Malik Baloch

کراچی (جیوڈیسک) کراچی بار ایسوسی ایشن میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے معاملے میں کچھ خامیاں وفاق میں اور کچھ ہماری ہیں ۔ ہماری جماعت پاکستان کی حامی پارٹی ہے۔

پنجاب والوں نے ابھی غالب اورفیض کو پڑھنا شروع کیا ہے۔ ہم اپنی تاریخ کے حوالے سے بہت محتاط ہیں ۔ ہم نے بلوچستان میں صحت کا بجٹ 300 فیصد بڑھا دیا ، لاپتہ افراد کے لئے کیمشن بنایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کے بارے زیادہ نہیں جانتے ہیں لیکن میری خواہش ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم جیتے۔ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے بےشمار اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے علاوہ کوئی اور نظام عوام کو ریلیف نہیں دے سکتا ۔ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی ضرورت ہے۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کےچیلنج کا سامنا ہے۔ پارلیمنٹ سپریم ہے اس کو تسلیم کرنا چاہئیے ۔ بلوچستان کے بڑے مسائل میں دہشت گردی، قوم پرستی اور قبائیلی امور ہیں۔