زیارت کی خبریں 9/5/2017

Ziarat

Ziarat

زیارت (نامہ نگار) ہیومین ایڈ فوکس بلوچستان کی جانب سے ضلع زیارت کے مختلف گاوں میں شجر کاری مہم کیا گیا ڈائریکٹر سوائل کنزرویشن بلوچستان سید غلام محمد اور ڈویژنل فارسٹ آفیسر قلات کا تہہ دل سے شکریہ اد اکرتے ہیں کہ انہوںنے شرکاری مہم کے لئے تنظیم کو درخت فراہم کئے۔ صوبہ میں جاری خشک سالی اور بارشوں کی کمی سے نمٹنے کے لئے شجرکاری مہم بہت اہم ہے کیونکہ بارشوں کا دارومدار درختوں پر منحصر ہے موسمیاتی تبدیلی جنگلات کی کٹائی اور نئے جنگلات کا فقدان دنیا کے لئے اہم مسلئہ ہے اس سلسلے میں ذیادہ سے ذیادہ جنگلات اور درخت لگانا ہم سب کا فرض ہیں بلوچستان میں زیر زمین پانی کا سطح تیزی سے گررہا ہے تو ہمیں اپنی آنے والے نسلوں کی حفاظت کے لئے شجر کاری مہم میں بڑھ کر حصہ لینا ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چھ سو سے زائد بے روزگار ویٹرنری ڈاکٹروں کو روزگار فراہم کی جاری ہے ۔ ڈاکٹر خلیق الزمان
بجٹ نہ رکھنے کی وجہ سے لائیو سٹاک کا شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے
پہلے اعلان شدہ آسامیوں کو آنے والے بجٹ میں شامل کی جائے ۔ ڈاکٹر شریف، ڈاکٹر مصدق
زیارت(نامہ نگار ) چئیرمین بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر خلیق الزمان ،وائس چئیرمین ڈاکٹر محمد شریف، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مصدق ،ڈاکٹر ندیم، ڈاکٹر ایاز و دیگرنے زیارت کے میڈیا نمائندگان کو بتاتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں چھ سو سے زائد ویٹرنری ڈاکٹرز بیروزگاری کے شکار ہیں اور ہر سال ملک کے مختلف یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں سے بلوچستان کے طلباء ڈی وی ایم کر کے فارغ ہو جاتے ہیںمگر ان کے لئے بجٹ میں فنڈز نہیں رکھا جاتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نوب محمد اسلم خان رئیسانی نے چار جولائی 2012 کو بیروزگار ویٹرنری ڈاکٹرز کو بھرتی کرنے کا اعلان کیا تھا بجٹ میں سو پوسٹیں بھی شامل کی گئی تاہم صرف پچاس فیصد خالی آسامیوں پر کیا گیا ۔ جبکہ باقی تاحال خالی اور نہ اس سلسلے میں 2015-2016 کے بجٹ میں ویٹرنری آفیسرز کی آسامیاں شامل کی گئی ہیں ۔ان منظور شدہ آسامیوں میں سے صرف ڈیڑھ سو پر تعیناتی عمل میں لائی گئی اور دیڑ ھ سو کے قریب تاحال خالی ہیں جسکی وجہ سے ویٹرنری ڈاکٹر زمیں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چھ سو بے روزگار ویٹرنری ڈاکٹرز کو خالی آسامیوں پر فوری طور پر تعینات کیا جائے تاکہ ویٹرنری ڈاکٹرز میں موجود بے چینی اور مایوسی ختم ہو جائے اور تاکہ لائیو سٹاک کا شعبہ ترقی کر سکیں۔