بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری، 2 افراد جاں بحق

Rain

Rain

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے مختف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مچھ میں بارش کے باعث ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔

کوئٹہ کے علاقے موسیٰ کالونی میں میدانی علاقے میں دراڑیں پڑنے کی وجہ سے سینکڑوں مکانات متاثر ہوئے۔ جھل مگسی میں ڈیم کے بند ٹوٹ جانے سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

کوئٹہ چمن کے گرد ونواح میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔