بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مسلح افراد کا گھر پر حملہ، 3 افراد جاں بحق

bodiesss

bodiesss

ہرنائی (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں مسلح افراد نے ایک گھر پر حملہ کر کے 3 افراد کو قتل اور 2 خواتین سمیت 3 افراد کو زخمی کردیا جب کہ 2 افراد کو اغوا کر کے ساتھ بھی لے گئے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں نامعلوم مسلح افراد نے حمیداللہ نامی شخص کے گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے، حملہ آور 2 افراد کو اغوا کر کے اپنے ساتھ بھی لے گئے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر شاہرگ جب کہ زخمیوں کو علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے شاہرگ کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔