بلوچستان کے اسپتال میں دہشت گردی، سعودی عرب کی شدید مذمت

Saudi Foreign Ministry

Saudi Foreign Ministry

سعودی عرب (جیوڈیسک) سعودی عرب نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو روز قبل ایک اسپتال میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی قوم اور دھماکے سے متاثرہ شہریوں کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں ایک اسپتال میں ہونے والے بم دھماکے بدترین دہشت گردی ہے اور سعودی عرب اس واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی پر پاکستانی قوم سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کے ساتھ پاکستان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں ریاض حکومت پاکستانی قوم کے ساتھ ہے۔

خیال رہے کہ سوموار کے روز بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ایک اسپتال میں ہونے والے بم دھماکے میں 70 سے زاید فراد جاں بحق اور 100 سےزاید زخمی ہو گئے تھے۔